Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے دبئی پہنچ گئے

Now Reading:

نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے دبئی پہنچ گئے

ٹینس کی دنیا کے مشہور کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ آسٹریلیا کے شہر میلبرن سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔

نوواک دو ہفتے قبل سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تھے مگر انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔

نوواک جوکووچ نے داخلے کی اجازت نہ دینے پر آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمہ بھی کیا مگر فیصلہ ان کے خلاف آیا۔ انہوں دو مرتبہ ڈی پورٹ کئے جانے کے خلاف درخواست کی تھی۔

آسٹریلوی فیڈرل کورٹ نے دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔

Advertisement

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو فیڈرل کورٹ کے تینوں ججز نے حکومتی حکم نامے کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست پر فیصلہ سنا دیا اور جوکووچ کے خلاف مقدمہ کا جرمابہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے کے بعد سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ فاضل عدالت کا احترام کرتے ہیں اور متعلقہ حکام سے تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے ویکسین لگائے بغیر آسٹریلیا میں داخل ہوئے تھے اور کہا تھا کہ انہیں طبی بنیادوں پر استثنیٰ حاصل ہے۔

آسٹریلوی امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے اور نوواک جوکووچ کے ویزے کی منسوخی کا فیصلہ مفاد عامہ اور صحت کی وجوہات کی بنا پر کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلین ٹینس اوپن کے علاوہ دیگر ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کرنا ہے، جو کہ آئندہ چھ ماہ کے اندر ہونے ہیں۔

لیکن یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوئی کہ آیا نوواک جوکووچ بنا ویکسین کے مستقبل کے ایونٹس میں شرکت کر سکیں گے یا وہاں بھی انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر