
سندھ حکومت نے رواں سال چائلڈ لیبر سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ کا کہنا ہےکہ یونیسیف اور سندھ حکومت کے تعاون سے صوبے میں چائلڈ لیبر سروے کیا جائے گا،حکومت سندھ سروے کے لئے 96 ملین روپے فراہم کرے گی۔
یونیسیف کا کہنا ہےکہ 4 ماہ کے دوران چائلڈ لیبر کا ڈیٹا کلیکشن کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سروے کے لئے محکمہ لیبر اور یونیسیف کے مابین معاہدہ کیا جائے گا۔
96 ملین روپے سے چائلڈ لیبرسروے کے لئے ٹریننگ اور ضروری سامان خریدا جائے گا۔
چیف سیکریٹری سندھ نے بتایاکہ سندھ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے 2017 میں سندھ پروہیبیشن آف اپلائمینٹ آف چلڈرن ایکٹ بنایا تھا۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے، حکومت سندھ نے بچوں پر ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کے حوالے سے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی بنائی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی کو مزید مضبوط اور افسران کی تربیت پر کام کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر یونیسیف نے سندھ میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News