
شہباز گِل
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن جنکی وجہ سے پروان چڑھی وہی کرپشن پر بھاشن دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن پرسیپشن بڑھتی ہے جب مفرور جیل کے بجائے لندن میں ہوا خوری کرے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن پرسیپشن بڑھتی ہے جب اربوں منی لانڈرنگ کرنے والے ہی کرپشن کے نام پر سیاست چمکائے، کرپشن پرسیپشن بڑھتی ہے جب ایک سزا یافتہ جعلساز کھلے عام ریاستی اداروں پر تنقید کرے۔
شہباز گِل نے کہا کہ آپ جیسے قانون شکن ہی اس ملک میں قانون کا مذاق بناتے ہیں، کرپٹ اشرافیہ کا قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنا ہی کرپشن پرسیپشن کی وجہ ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا وجود ہی آپ جیسوں قانون شکنوں کے خلاف جہاد کرنا تھا، وزیراعظم عمران خان قانون و انصاف کی سربلندی کا مشن لے کر چل رہے ہیں۔
شہباز گِل نے کہا کہ عمران خان کے حکومت میں آنے سے نااہل شریفوں کا نظام بُری طرح متاثر ہوا ہے، چھوٹے میاں کا رونا دھونا اِسی ذاتی نظام کے پِٹ جانے کی دُھائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود احتسابی کا ڈھول بجانے والے رسیدیں نکال کا شروعات کریں، آپ صبح شام ڈیل اور ڈھیل حاصل کرنے کی ناکام کوشش میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News