Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان نے خواتین کے حمام خانوں پر پابندی عائد کردی

Now Reading:

طالبان نے خواتین کے حمام خانوں پر پابندی عائد کردی
خواتین پر پابندی

خواتین پر پابندی

طالبان کی جانب سے خواتین پر سفری پابندی لگانے کے بعد اب حمام خانوں کو بھی بند کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے خواتین کے حمام خانوں پر پابندی سے متعلق حکم جاری کیا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بلخ میں تمام حمام خانوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا کہ چونکہ لوگوں کو گھر پر جدید باتھ رومز کی سہولت میسر نہیں اس لیے مرد حضرات باہر حمام خانوں کا رخ کرسکتے ہیں البتہ خواتین کے لیے اس چیز کی اجازت نہیں اور انہیں صرف گھر پر نجی غسل خانے استعمال کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ خواتین پر پابندی لگانے پر بھارتی اداکارہ کی طالبان کے زوال کی بددعا

 رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے صرف خواتین نہیں بلکہ چھوٹے بچوں پر بھی عام حمام خانوں میں جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس کے علاوہ حمام خانوں میں خواتین کے باڈی مساج پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

Advertisement

اس سے قبل افغان طالبان کی جانب سے خواتین پر سفری پابندی عائد کی گئی تھی جس کے تحت وہ اپنے کسی مرد رشتہ دار کے بغیر سفر نہیں کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں افغان طالبان کی جانب سے کپڑوں کی دکانوں پر موجود خواتین کے مجسموں کے سر قلم کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ اندرون شہر مرد رشتے دار کے بغیر سفر کرنے پر پابندی

اس کے علاوہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے حجاب کے بغیر اسکول جانے سمیت متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کے تحت وہ بغیر حجاب کے ٹی وی پر پروگرامز بھی نہیں کرسکتی اور نہ ہی کسی آفس میں کام کرسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر