 
                                                                              عالمی شہرت یافتہ کار ڈرائیور لیوس ہملٹن نے اپنے فارمولا ون کار ریس مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
لیوس ہملٹن نے فارمولا ون میں شرکت کو ابوظہبی گراں پری کی انکوائری سے مشروط کر دیا ہے ۔
مرسیڈیز کے ٹیم باس ٹوٹو وولف نے کہا ہے کہ ہملٹن ابوظہبی گراں پری کے متنازع نتائج کے حوالے سے کافی پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کی انکوائری جلد از جلد ہو۔
واضح رہے کہ ہملٹن ابوظہبی گراں پری ریس میں ریڈ بل کے ڈرائیور سے شکست کھا گئے تھے۔
ہملٹن نے الزام عائد کیا تھا کہ ریس ڈائریکٹر مائیکل میسی نے ریس کے نتائج کے لئے قوانین کو استعمال نہیں کیا گیا اور سیفٹی کار پیریڈ کی جانچ نہیں کی گئی۔
لیوس ہملٹن گورننگ باڈی کے فیصلے سے ناخوش تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اب اس گورننگ باڈی پر میرا اعتبار نہیں رہا۔
ہملٹن کے ساتھ ان کی ٹیم نے بھی ابوظہبی گراں پری کے متنازع فیصلے پر آواز بلند کی، اسٹاف ممبرز کا کہنا تھا کہ یہ ریس سات مرتبہ کے عالمی چمپئین ہملٹن کے ہاتھ میں تھی۔
ایف آئی اے نے ابوظہبی گراں پری کے نتائج پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 