
کراچی میں رینجرز موبائل کا شہری کو ٹکر مارنے کا واقعہ؛ بڑی حقیقت سامنے آگئی
کراچی میں رینجرز اور پولیس نے سچل گوٹھ کی حدود سے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی تھانہ سچل گوٹھ کی حدود سے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 19 جنوری 2022 کو ملزم نے 8 سالہ بچے کو اغوا کر کے بچے کے والدین سے 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، بچے کے والد کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت خان کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ نشاندہی پر اغوا ہونے والے بچے کو باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News