Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے’

Now Reading:

‘چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے’
نوازشریف

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ایک بار پھر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے مہنگائی کے خلاف پلان تشکیل دینے والوں سے ہاتھ ملانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ آج کل نوازشریف کے آنے جانے کی فکر لگی ہے،جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے اس سے زیادہ تو ان کے کیسوں کے چکر میں خرچ کر دئیے گئے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں، چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اور ورکر کہیں تو علیحدہ بات ہے، وہ لوگ جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ نوازشریف کی واپسی کا کہیں تو یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، کوئی بھی پارٹی یا لیڈر مہنگائی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ میں مثبت پلان دے تو اپنے ارکان کو کہوں گا کہ ان کی بات سنیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ آج کل لیڈر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں۔ جس کا عنقریب وہ انجام خود دیکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر