
حسان خاور نے کہا ہے کہ بلاول کا اعلان جنگ پیپلزپارٹی کی لوٹ مار اور سندھ کی نااہل حکومت کیخلاف بنتا ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے بلاول زرداری کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری پی ٹی آئی حکومت کیخلاف اعلان جنگ سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کا اعلان جنگ پیپلزپارٹی کی لوٹ مار اور سندھ کی نااہل حکومت کیخلاف بنتا ہے، بلاول سندھ کی اربوں کی گندم کھا جانے والے مافیا کیخلاف اعلان جنگ کریں۔
ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ بلاول سندھ میں بچوں کی اموات کے ذمہ داروں کیخلاف آواز بلند کریں جبکہ بلاول سندھ کی عوام کو برسوں سے لوٹنے والوں کیخلاف احتجاج کریں۔
حسان خاور نے کہا کہ بلاول سندھ میں صحت اور تعلیم کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا سراغ لگائیں، سچ تو یہ ہے کہ بلاول کی پارٹی سرتا پا کرپشن اور لوٹ مار میں لت پت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے عوام پر پی پی کے ظلم کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، کرپشن کی بے تاج بادشاہ پیپلزپارٹی نشان عبرت بننے والی ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ بلاول ایسے کھوکھلے دعوں سے نہ تو لیڈر بن سکتے ہیں اور نہ ہی سندھ کی بدحالی سے توجہ ہٹا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News