Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ کا طیارہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ

Now Reading:

پاک فضائیہ کا طیارہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ
پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ گوادر بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کر پسنی ایئر پورٹ پہنچ گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن سر انجام دے رہی ہے، طیارہ  39,860 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان لے کر روانہ ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ امدادی سامان میں خوراک، ٹینٹ اور ادویات شامل ہیں، حالیہ سیلاب نے گوادر کے نشیبی علاقوں میں بہت تباہی مچائی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران عوام کی امداد کے لیے اپنا  کردار بھرپور ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر گوادر میں معمولات زندگی بحال نہ ہوسکی، حالیہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال برقرار ہے، شہر کے اکثر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ روڈ اور راستے ابھی تک تالاب بنے ہوئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق جنوبی اور وسطی علاقوں میں کئی مکانات ابھی تک زیر آب ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان آرمی پاکستان کوسٹ گارڈز نیوی انتظامیہ بلدیہ جی ڈی اے کی جانب سے شہر سے ٹینکروں کے ذریعے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

بارش متاثرین کیلئے پی ڈی ایم کی جانب سے امداد نہ پہنچ سکی، بارش متاثرین اپنے رشتہ داروں دوستوں کے پاس پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر پر کالے بادل آج دوبارہ چھا گئے ہیں جبکہ آج بھی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر