
امریکہ میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بجلی خارج کرنے والے ایک نظام سے جوڑوں کے درد کا علاج ممکن ہے۔
تحقیق کے مطابق بجلی خارج کرنے والے ایک نظام سے اس نرم ہڈی کی افزائش بڑھائی جاسکتی ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کے درمیان موجود ہوتی ہے اور جوڑوں کے درد میں ٹوٹ پھوٹ اور گھساؤ کا شکار ہوجاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ہڈی کی پیوند یا امپلانٹ ایسے چوہوں پر آزمائی جو حرکت کرتے تھے اور اس حرکت سے ہلکی بجلی بنتی تھی جو ٹوٹی ہوئی نرم ہڈیوں تک پہنچتی تھی۔
اس عمل سے ان کی ہڈیوں کی درمیان ربڑ جیسی چکنی تہہ کی افزائش ازخود شروع ہوگئی۔
اس تحقیق میں ماہرین نے نیا طریقہ اپناتے ہوئے جسم کے اندر بیٹری لگانے کے بجائے ایسا مادہ لگایا جو جسمانی حرکت اور دباؤ سے بجلی بناتا ہے اور جوڑوں تک پہنچاتا ہے۔
جب یہ بجلی جوڑوں تک پہنچی تو نرم ہڈی کے خلیات بڑھے اور ان میں حرکت پیدا ہوئی یوں دھیرے دھیرے جوڑوں کی تکلیف کم ہوتی گئی۔
ماہرین نے بجلی خارج کرنے والا یہ نرم پیوند خرگوشوں کی ان نرم ہڈیوں کے سوراخوں میں پھنسایا تھا جو گِھس کر ختم ہورہی تھیں اور جس کی وجہ سے جوڑوں میں تکلیف تھی۔
ماہرین کے مطابق خورد بین سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ دھیرے دھیرے اصل ہڈی کے خلیات اس جگہ کو بھرنے لگے اور یہ سب جوڑوں تکل ہلکی بجلی پہنچنے کی بدولت ممکن ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News