سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج وزیراعظم عمران خان کا ایک انقلابی اقدام ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اورسینٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج اقدام سے پورے ہیلتھ سسٹم میں بہتری آئے گی، کے پی ،اسلام آباد، پنجاب میں ہر خاندان کو 10 لاکھ کے مفت علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جلدآزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
یونیورسل ہیلتھ کیورج وزیراعظم عمران خان کا ایک انقلابی اقدام ہے اس سے پورے ہیلتھ سسٹم میں بہتری آئے گی-پورےخیبرپختونخوا کے بعد اب اسلام آباد اور پنجاب میں ہر خاندان کو 10لاکھ سالانہ مفت علاج کی سہولت-جلد آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی-انشاء اللہ
Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 27, 2022
سینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان،ساہیوال،لاہور،راولپنڈی ڈویژنزاوراسلام آبادمیں آغاز کردیا گیا، مستقل پتہ ان ڈویژنز کا ہے تو شناختی کارڈ نمبر 8500 پر بھیجیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
