Advertisement
Advertisement
Advertisement

برِ اعظم اینٹارکٹیکا میں تین لاکھ شہابی پتھرموجود ہوسکتےہیں

Now Reading:

برِ اعظم اینٹارکٹیکا میں تین لاکھ شہابی پتھرموجود ہوسکتےہیں

دنیا بھر کے عجائب گھروں اور شوقیہ حضرات کے پاس جتنے بھی شہابی پتھر (میٹیورائٹس) موجود ہیں ان کی دوتہائی تعداد براعظم انٹارکٹیکا سے ملی ہیں۔ لیکن اب مشین لرننگ، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) کی مدد سے معلوم ہوا ہے کہ اسی برَاعظم کے حاشیوں پر تین لاکھ سے زائد انتہائی قیمتی شہابی ٹکڑے موجود ہوسکتےہیں۔

ہمارے نظامِ شمسی میں چھوٹے بڑے شہابی پتھر آوارہ گھومتے رہتے ہیں اور کبھی کبھار وہ زمین پر آکر تارہ ٹوٹنے کے انداز میں جل بھن کر راکھ ہوجاتے ہیں لیکن ان کی ایک یا دو فیصد تعداد زمین تک پہنچ جاتی ہے جسے جمع کرلیا جاتا ہے۔

تمام علاقوں کے مقابلے میں انٹارکٹیکا برف کی ایک چادر کی صورت میں پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ یہاں گرنے والے سیاہ اور دیگر رنگوں کے آسمانی پتھر نظر میں آجاتے ہیں اور انہیں اٹھا لیا جاتا ہے۔ لیکن معمولی تاخیر سے وہ برف میں گم ہوجاتے ہیں اور برف کا گولہ انہیں لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ لیکن ٹھہرئیے کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا کیونکہ ماہرین نے اس کی حرکات کو نوٹ کرلیا ہے۔

فری یونیورسٹی آف برسلز کی ڈاکٹر ویرونیکا ٹولینیر نے بتایا کہ خاص فطری طریقے سے یہ پتھربرف کی حرکات اور ہوا کے دوش پر انٹارکٹیکا براعظم کے کناروں پر جاکر یا تو سمندر میں گرتے ہیں یا وہاں ٹھہرجاتےہیں۔ اب مشین لرننگ اور سیٹلائٹ تصاویر سے ان درجنوں جگہوں کی نشاندی کی گئی ہے جہاں یہ پتھر موجود ہوسکتےہیں۔

Advertisement

لیکن اس بات کی ماضی کے تجربات سے تصدیق بھی ہوسکتی ہے۔ یعنی اینٹارکٹیکا پر جتنے بھی غیر ارضی پتھر ملے ہیں وہ انہی مقامات پر ملے ہیں ۔ اس سے نظریئے کی تصدیق ہوتی ہے کہ شہابی پتھر آخرکار جمع ہوکر کناروں پر رک جاتے ہیں۔

اب ڈاکٹر ویرونیکا نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں ڈرون اور دیگر طریقوں سے ان مقامات پر شہابیوں کو تلاش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر