کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر سی اے اے نے کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سخت احکامات جاری کردیئے۔
کورونا کی پانچویں لہر اور کیسز میں اضافے کے باعث سوشل ایوی ایشن نے کراچی سمیت ملک بھر کے ایرپورٹس پر سخت احکامات جاری کردیئے۔
ایئرپورٹس پر تعینات ایئرلائنز اور دیگر اداروں کے عملے کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹس پر بغیر ماسک آنے پر پابندی ہوگی، کورونا اور اومیکرون ویرینٹ پھیلاؤ کے باعث سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
سول ایوی ایشن نے کہا کہ مسافروں کو بھی ماسک کے بغیر ایئرپورٹ پر انٹری نہیں دی جائے گی، کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کے لیے سی اے اے نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
