Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے سیکڑوں مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

Now Reading:

پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے سیکڑوں مریضوں کی موجودگی کا انکشاف
جیل

پنجاب کی جیلوں میں قید ملزمان کا ایڈز جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بول نیوز نے محکمہ پنجاب جیل خانہ جات کی مرتب شدہ رپورٹ حاصل کر کے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا قیدیوں کی تعداد سینکڑوں میں پہنچ گئی ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 42 جیلوں میں ایڈز جیسے خطرناک مرض میں مبتلا قیدیوں کی تعداد 272 ہے۔

پنجاب کی تمام جیلوں میں ہیپاٹائٹس بی کے مرض میں مبتلا قیدیوں کی تعداد 137 جبکہ ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا قیدیوں کی تعداد 517 ہے۔

Advertisement

اسی طرح شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا قیدیوں کی تعداد 460 ہے۔

ایڈز کے سب سے زیادہ 68 قیدی سنٹرل جیل اڈیالہ میں قید کاٹ رہے ہیں،سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں ایڈز کے مرض میں مبتلا قیدیوں کی تعداد 32 ہے۔

قیدیوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

دوسری جانب پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو کورونا سے بچاؤ کےلئے بوسٹرڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

آئی جی جیل پنجاب مرزاشاہد سلیم بیگ کی ہدایت پرکوروناخدشات کےپیش نظرتمام جیلوں میں بوسٹرڈوزلگائی جارہی ہے۔

پنجاب بھرکی جیلوں میں قیدیوں سمیت محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کےملازمین کوبھی بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔

Advertisement

30 سال یا اس سے زائدعمر کے قیدی و ملازمین جن کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز 6 ماہ قبل لگ چکی ہے ، انہیں اب بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے بوسٹر ڈوز لگوانے کے ساتھ ساتھ  این سی او سی کی جاری کردہ  ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر