کراچی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے پولیس کی تمام نفری کو بوسٹر ڈوز لگوانے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
کورونا وائرس اور اومیکرون سے بچاؤ کے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس کی تمام نفری کو بوسٹر ڈوز لگوانے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 10 دن میں افسران و اہلکار بوسٹر ڈوز لگوا کر رپورٹ کریں، 1 لاکھ 18 ہزار 565 پولیس اہلکار کورونا وائرس کی ویکسین لگواچکے ہیں، ویکسین لگوانے والے اہلکار محکمہ پولیس میں 99 فیصد ہیں۔
یادر ہے شہرقائد میں کورونا کے کیسز میں گزشتہ 2 ماہ کے مقابلے میں 100 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری میں کورونا کیسز نومبر اور دسمبر سے بھی دگنے رپورٹ کیے گئے۔
کراچی کے تمام اضلاع میں سینکڑوں میں آنے والے اعدادوشمار ہزاروں تک جاپہنچے، کورونا کیسز کی دوڑ میں ضلع شرقی سب سے آگے ہے۔
ضلع شرقی میں جنوری کے 20 روز میں 10 ہزار سے زائد کیسز، نومبر میں 961 جبکہ دسمبر میں 1509 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ضلع جنوبی میں جنوری کے 20 روز میں 5 ہزار 800 سے زائد کیسز، نومبر میں 453 جبکہ دسمبر 1118 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ضلع وسطی میں جنوری کے 20 روز میں 3 ہزار 200 سے زائد کیسز، نومبر میں 175 ، دسمبر216 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ضلع کورنگی میں جنوری کے 20 روز میں 1 ہزار 500 سے زائد کیسز نومبر میں 449 ، دسمبر 397 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ضلع ملیر میں جنوری کے 20 روز میں 1 ہزار 79 سے زائد کیسز، نومبر میں 95 جبکہ دسمبر 113 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع غربی میں جنوری کے 20 روز میں 2 ہزار 800 سے زائد کیسز، نومبر میں 479 جبکہ دسمبر 470 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں کیسز کی شرح 41 فیصد سے تجاوز کرگئی
کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 41.06 فیصد رپورٹ ہوئی۔
اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3648 کیسز رپورٹ، ہوئے،جن میں سے 3149 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 1 شخص جان کی بازی ہار گیا ،300 مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 22 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں اب تک صرف 500 کیسز کی جنیوم سیکیونسنگ کے بعد تصدیق ہوئی ہے۔
ماہرین صحت کی عوام سے اپیل
ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ روزانہ رپورٹ ہونے والے 95 فیصد کیسز اومیکرون کے ہیں، فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہوگی۔
ماہرین صحت نے اپیل کی ہے کہ شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوزلگوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
