Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ پیپلزپارٹی نے جمہوری ہوتے ہوئے بھی اس کے اصول سے راہ فرار اختیار کی‘

Now Reading:

’ پیپلزپارٹی نے جمہوری ہوتے ہوئے بھی اس کے اصول سے راہ فرار اختیار کی‘
ترجمان پی ڈی ایم

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوری ہوتے ہوئے بھی جمہوریت کے اصول سے راہ فرار اختیار کی۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل نو پارٹیاں پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے حق میں تھیں لیکن صرف پیپلزپارٹی دوسری طرف ناں ناں کرتی رہی اور آپ نے اکثریت کی رائے نہیں مانی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اکثریت کی رائے تسلیم کی جاتی ہے آپ جمہوری ہوتے ہوئے بھی جمہوریت کے اصول سے راہ فرار اختیار کی۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اگر بلاول نے تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا ہے تو یہ فیصلہ میڈیا ٹاک پر نہیں ہوسکتا۔

حافظ حمد اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئیے پی ڈی ایم کی قیادت مولانا فضل الرحمن کے ہاں تاکہ ایک ذمہ دار پی ڈی ایم کے فورم پر بات ہوسکے۔

Advertisement

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ آج بھی پی ڈی ایم مشاورت سے فیصلے کرتی ہے آپ بھی اسی فورم پر آکر تجویز دے سکتے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے عدم اعتماد تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے غیر مرئی سہاروں کی ضرور ت تو نہیں پڑے گی؟؟ یا آپ کو کسی نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے میں گارنٹی دی ہے؟

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے چھبیس نکات میں یہ بھی ہے کہ ہم نے سہاروں کے بغیر آگے بڑھنا ہے، استعفوں کاآپشن آج بھی چھبیس نکات میں موجود ہے جس پر پی ڈی ایم قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سولوفلائٹ پر یقین نہیں رکھتی،سولو فلائٹ آپ کو مبارک ہو۔ کب استعفوں کاآپشن استعمال کرنا ہے یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سینٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے مگر پیپلزپارٹی سینٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے میں گو مگوں کاشکار ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جہاں اپوزیشن کی اکثریت نہیں وہاں ،بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد لانے پر بضد ہے جو بیساکھیوں کے بغیر کامیاب بناناناممکن ہے اس منطق اور حکمت عملی سے قوم کو سمجھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر