Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کریں، احسن اقبال

Now Reading:

حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کریں، احسن اقبال
احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کریں۔

احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے سوا تین سال میں معاشی طور اور انتطامی طور پر دوالیہ کر دیا ہے، مری کے اندر سیاحوں کے ساتھ اندوناک واقعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کسی قسم کی کوئی امداد نظر نہیں آئی، مری میں سیاح بے سروسامانی کی حالت میں رات گزار رہے تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب جن کو فوری پہنچنا چاہیے تھا لاہور میں خوش گپیاں کرتے نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ملک کو چلانے کی کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے، آج پاکستان معاشی، سفارتی، معاشرتی طور بحرانوں میں پھنس چکا ہے، وقت آ گیا ہے پاکستان کو بچائے، ہمارے لئے بہت بڑا موقع ہے میں حکومت کی حلیف جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں۔

  رہنماء مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس نادر موقع ہے اگر ایم کیو ایم ،ق لیگ، دیگر فوری طور پر حکومت سے علیحدگی اختیار کریں، حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کریں، حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے نظر ثانی کی درخواست کر سکتا ہے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سخت شرائط اس لئے لگائی ہیں یہ نالائق حکومت ہے، اگر ہم اس نالائق، نااہل حکومت کو رخصت کر دیں تو اس بات سے آئی ایم ایف سے معاہدہ پر نظر ثانی کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ساڑھے تین سو ارب کے فوری ٹیکس لگنے سے ان پر تباہی صورت میں نازل ہونے والی ہے، حکومت کی حلیف جماعتیں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہیں تو پاکستان خود مختاری، پاکستان کے عوام پر مہنگائی صورت کی برابر شریک ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو رخصت کر کے آئی ایم ایف پیکج پر نظر ثانی کروا سکتے ہیں یہ موقع ہمیں کھونا نہیں چاہئے، آئی ایم ایف نے مہر لگا دی تو ہم غلام ہو جائیں گے، اس حکومت نے گیس کا بحران پیدا کر دیا ہے، پاکستان میں بدترین گندم کا بحران آنے والا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کسان کو بروقت کھاد نہیں پہنچائی گئی افغانستان اسمگل کی گئی، ان کی نااہلی کا بوج کے ٹو کا پہاڑ بن چکا ہے، ملک ان سے چل نہیں رہا ہاتھ پیر مار رہے ہیں، دس ماہ پہلے آرمی چیف کی اکٹینشن کا ذکر کر کے ایک خطرناک کارڈ کھیلا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی اداروں کو اپنی سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے، پاکستان میں آرمی چیف کی تقرری آخری 3 ماہ میں ہوتی ہے، حکومت کے سیاسی کارڈ کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کو اپنی کارگردگی پر جواب دینا ہوگا، جس نے چندہ اکٹھا کرنے پر مدد کی اس وزیر مملکت کے عہدوں پر بٹھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کا مقابلہ کرنے کے لئے حکمران  مذہبی جماعتوں کو فنڈنگ کر رہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کا ووٹ توڑنے کے لئے تنظیم سازی کریں، عمران خان کی حکومت کو رخصت کرنے کے لئے ہر پاکستانی کردار ادا کریں۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنے لانگ مارچ کا اعلان کر چکی ہے، ہم پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ جتنے اس حکومت کے خلاف لانگ مارچ ہو کم ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے سیاسی موبلیزیشن ہوگی، جس کا ہمیں بھی لانگ مارچ میں فائدہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر