ترقی پانے والوں میں ریئرایڈمرل فیصل امین اور ریئرایڈمرل سید فیصل علی شاہ شامل ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں افسران نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترقی پانے والے دونوں افسران پاکستان نیوی وارکالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے بیان کے مطابق دونوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئرایڈمرل فیصل امین اس وقت وزارت دفاع میں بہ طورایڈیشنل سیکریٹری کے فراٸض سرانجام دے رہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریئرایڈمرل سید فیصل علی شاہ اس وقت ڈاٸریکٹر جنرل جواٸنٹ کنٹونمنٹ گوادرتعینات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
