Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، چوہدری محمد سرور

Now Reading:

مہنگائی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، چوہدری محمد سرور

چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک بڑا چیلنج ہے اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ اور سانگلہ میں گزشتہ 9 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا جو ساٹھ ہزار افراد کو یومیہ پینے کا صاف پانی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نظام تبدیل کرنے کے لیے ایک طریقہ کار ہے ، پارلیمنٹ میں ٹو تھرڈ میجورٹی سے نیا نظام لایا جاسکتا ہے ، نواز شریف کا معاملہ مفروضے پر مشمتل ہے ، نواز شریف سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی اس سے زیادہ کیا کہوں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مہنگائی ایک بڑا چیلنج ہےاس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، کھاد کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، آرڈیننس بھی آگیا ہے۔

بعدازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ  کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ایم اے کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ برطانیہ، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں برانچز کا سن کر بڑی خوشی ہوئی ، آج یقینی طور پر طلبہ کا دن ہے ، پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں خاموش رہنے کے کلچر کو ختم کیا ، فخرکی بات ہےکہ کوالیفائیڈ طلبہ کے درمیان ہوں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ، ہمیشہ مثبت رویہ اپنائیں تو کامیابی ملے گی ، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملا ، پاکستان کا جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس معطل کرنے کےخلاف تین قراردادیں آئیں ، اللہ نے کامیابی دی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس 2030 بحال جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر