Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس کے ممکنہ دورے سے قبل سندھ حکومت میں تھرتھلی، وزرا کی دوڑیں

Now Reading:

چیف جسٹس کے ممکنہ دورے سے قبل سندھ حکومت میں تھرتھلی، وزرا کی دوڑیں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے ممکنہ دورے سے قبل سندھ حکومت میں تھرتھلی مچ گئے۔ صوبائی وزیروں اور مشیروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

حکومتی وزیر اور مشیر ہنگامی بنیادوں پر سندھ کے سب سے تباہ حال اور برباد علاقے تھر پہنچ گئے۔

صوبائی وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش چاولہ، مشیر برائے کھیل ارباب لطف اللہ و دیگر مٹھی پہنچ گئے۔

ناصر شاہ اور رکن قومی اسمبلی مہیش ملانی نے سول ہسپتال مٹھی کا دورہ کیا جہاں مختلف وارڈز اور این آئی سی وی ڈی وارڈز کا جائزہ لیا۔

اس موقعے پر ناصڑ حسین نے دعویٰ کیا کہ سول ہسپتال مٹھی میں جو سہولیات موجود ہیں وہ پورے پاکستان کی کسی بھی ہسپتال میں نہیں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس وقت سول ہسپتال مٹھی میں 70 سے زائد اسپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر صحت اور تھر میں بند آر او پلانٹ کا معائنہ کرنے کے لیے تھر آئے ہیں۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں کسی بھی ڈاکٹر یا عملے کی کوتاہی پر ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جو آر او پلانٹ ملازمین تنخواہوں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، اس معاملے پر ایک سینئر آفیسر پر کمیٹی تشکیل دیں گے، ملازمین کو جلد تنخواہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر