
پاکستان
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ، یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کیا گیا تھا تاہم یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ 2 فروری کو ہوگا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے چھٹے جائزہ مشن رپورٹ پر غور کیا جائے گا اور بورڈ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سے متعلق چھٹے جائزے پر غور کا فیصلہ
آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط جاری کرنے پر فیصلہ کرے گا جب کہ ایگزیکٹو بورڈ شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے پر چھوٹ کی درخواست کا جائزہ لے گا۔
آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستانی معیشت کے جائزے سمیت اصلاحات کے لیے اہداف کا بھی جائزہ لینا تھا جو اب اگلے اجلاس میں لیا جائے گا۔
واضح رہے ملک میں آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ میں حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز لاگو کیے گئے ہیں جس کے باعث عوام مہنگائی اور غربت سے لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News