Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت نے ایک بار پھر وزیراعظم سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

Now Reading:

عامر لیاقت نے ایک بار پھر وزیراعظم سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی
عامر لیاقت

عامر لیاقت

رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر لیاقت حسین نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگ لی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ “میرے عزیز پی ٹی آئی کے ساتھیوں، میرا وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ایک اٹوٹ رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا، جو بھی بات آپ کو بری لگی ہے وہ یقیناً آپ کو بری لگنی چاہیے۔ لیکن بات کا تناظر چھپانا سب سے بری بات ہے۔”

عامر لیاقت نے اپنی صفائی میں مزید کہا کہ “خان صاحب آپ کو شرم نہیں آتی ، شرم آتی ہے تو آتا ہے، یہ پورا جملہ آپ پڑھ لیں، پھر میں چپ ہو گیا۔ اس کے بعد میں نے کہا کہ شرم آتی ہے تو آتا ہے اور اقوام متحدہ میں آتا ہے۔ وہاں آتا ہے اور پھر وہاں آکر خطاب کرتا ہے۔ لیکن میری بات کے بیچ کے حصے کو کاٹ کر اگلا حصہ نہیں دکھایا گیا۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ” لیکن اس سب کے باوجود بھی میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں، میں خان صاحب سے بھی معذرت چاہتا ہوں معافی مانگتا ہوں اور میں ان  کے پاس جاکر بھی ان سے معافی مانگوں گا۔”

انہوں نے کہا کہ ان کا عامر ایسا نہیں ہے ، ان کا عامر انہیں بہت چاہتا ہے،  بہت محبت کرتا ہے اور دل سے محبت کرتا ہے۔”

Advertisement

عامر لیاقت نے کہا کہ “میں اپنے جملے پر قائم ہوں کہ جو حکومتیں مسجد  گراتی ہیں وہ ہماری نہیں ہوتیں، تو ہماری حکومت تو کوئی مسجد گرا ہی نہیں رہی۔ تو پھر یہ ہماری حکومت کیسے ہوگئی۔”

خیال رہے کہ دو روز قبل عامر لیاقت حسین نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد کا دورہ کیا تھا، یہ وہی مسجد ہے جو مبینہ طور پر پارک کی زمین پر قائم ہے اور جسے سپریم کورٹ نے گرانے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement

عامر لیاقت حسین نے اس موقع پر کہا تھا کہ “میرے لیے یہ لفظ بہت اہمیت کا حامل ہے مدینہ ، ریاست مدینہ میں مدینہ مسجد گرا رہے ہیں۔”

ادورانِ گفتگو کسی سے سوال کیا کہ حکومت تو آپ کی ہے اس حوالے سے آپ کیا کہتے ہیں؟

عامر لیاقت حسین نے جواب دیا، “جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں ہے۔”

اسی شخص نے پوچھا تو کیا خان صاحب کو شرم نہیں آئی؟

اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ “ان کو شرم آتی تو وہ آتے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر