Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹنڈوالہیار میں ایک قتل کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے، سعید غنی

Now Reading:

ٹنڈوالہیار میں ایک قتل کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے، سعید غنی

سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہیار میں ایک قتل کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے۔

سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں عوام کی توجہ منی بجٹ سے ہٹانا چاہتی ہیں، ٹنڈوالہیار میں ایک قتل کی وجہ سے صورتحاک خراب ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاقی جماعت ہے ہمارے کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں، جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سیاست کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کو کسی مخصوص لسانی جماعت بنا کر پیش کرنا زیادتی ہے، جنہوں نے ووٹ دے کر ایم کیو ایم کو آسمان پر پہنچایا ان کا خون بہایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بے گناہ شہریوں کے بچوں کو قتل کروایا ہے، ایم کیو ایم کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، سندھ میں لسانی بنیادوں پر فساد پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس قسم کی باتیں ٹنڈوالہ یار میں کیں وہ آگ لگانے کی کوشش ہے۔

سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آفاق احمد نے ایک ایشو پر آگ لگانے کی کوشش کی، ایک واقعہ کو بنیاد بنا کر صوبے میں لسانی تقسیم پیدا کرنے کی جارہی ہے، قانون نہیں پسند اس پر بات کریں ، تجاویز دیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کسی کو شہر میں خونریزی کی اجازت نہیں دیں گے، جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سازش کررہی ہے، ایم کیو ایم آج پھر وہی کرنا چاہ رہی ہے جو ماضی میں کیا، بلدیاتی قانون کو جواز بناکر لسانی فسادات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قانون کو جواز بناکر لسانی فسادات کیے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی نے کراچی میں دہشتگردی کے خلاف بات کی ہے، لسانی فسادات کی سازش کی جارہی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ایم کیو ایم کی وجہ سے کراچی اور ملک نے نقصان اٹھایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر