
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت بارش متاثرین کے لئے بلاتاخیر امدادی کاروائیاں شروع کرے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں حالیہ بارش عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے، کوئٹہ، گوادر، کوہلو، سبی، ژوب، تربت، چمن اور زیارت میں عوام کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر:پاک فضائیہ کا طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے سامان لیکر پہنچ گیا
بلاول بھٹو نے کہاکہ نیازی حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا، حکومتی ادارے و افسران ملک کے پسماندہ صوبے کی مدد کے لیئے ذمہ داری نبھائیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا ہےکہ پی پی پی بارش متاثرین کے ساتھ ہے، کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News