Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیتابھ بچن بھی کورونا سے متاثر، کام نہ ہونے کا شکوہ

Now Reading:

امیتابھ بچن بھی کورونا سے متاثر، کام نہ ہونے کا شکوہ
امیتابھ بچن

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر؛ مداح افسردہ

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی کورونا کی وجہ سے کام نہ ہونے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

دنیا بھر میں گزشتہ دو سال سے کورونا کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ایسے میں ہر طبقہ کام نہ ہونے یا کاروبار کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات سے گزر رہا ہے اور اب شوبز ستارے بھی اس کی زد میں آگئے ہیں۔

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھارت میں کورونا خاص طور پر اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ کیسز میں اضافے کے ساتھ بھارت ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی جانب سے گامزن ہے اور اب تک متعدد ریاستوں میں کرفیو سمیت مختلف پابندیاں لگائی جاچکی ہیں جب کہ حال میں کھلنے والے سینما گھر بھی دوبارہ بند ہورہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں ان کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’ سب کچھ بند ہوگیا، کام رک گیا ، صرف داڑھی بڑھ رہی ہے‘‘۔

دوسری جانب اداکار کی اس پوسٹ کو لاکھوں بار دیکھا جاچکا اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جس میں نامور شخصیات بھی اپنا حصہ ملا رہی ہیں جن میں بی سی سی آئی کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو کنگولی بھی شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے لیجنڈری اداکار نے حال ہی میں مشہور ترین پروگرام ’کے بی سی‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر