
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز سنئیر اداکارہ ریما نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ دے دیا۔
اداکارہ ریما نے نجی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس شو میں اپنی نجی زندگی، ملکی حالات اور دیگر موضوعات پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے، ریما خان نے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔
شیخ رشید کی شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنی چاہیے۔
تاہم ساتھ ہی اداکارہ نے شیخ رشید کی شادی کےحوالے سے کہا کہ وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے کہ شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ریما کا کہنا تھا کہ 90 فیصد پاکستانی مرد اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ نے بتایا کہ 70 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار ایک دوسرے سے جلتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News