Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرانی گاڑیوں کی قیمت نئے مکان سے بھی زیادہ ہوگئی

Now Reading:

پرانی گاڑیوں کی قیمت نئے مکان سے بھی زیادہ ہوگئی
گاڑیاں

زرمبادلہ کی عدم دستیابی، ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے کام بند کردیا

سری لنکا کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور ملک تقریباً دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جس کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے اور ان سب کا فائدہ آٹو ڈیلرز بھرپور طریقے سے اٹھارہے ہیں۔

سری لنکا میں حکومت کی جانب سے غیر ضروری درآمدات پر پابندی کے سبب پرانی یا تھوڑی استعمال شدہ گاڑیاں بیچنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے اور وہ ایک پرانی گاڑی کی قیمت اس وقت ایک اچھے اور نئے مکان سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

سری لنکا میں پابندی کے سبب نئی گاڑیوں کی پیداوار رک گئی ہے اور لوگ نہ صرف پرانی گاڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں بلکہ وہ ان گاڑیوں کی زیادہ قیمت دینے بھی پریشان ہیں جب کہ یہ پرانی گاڑیوں کی قیمت بھی مڈل کلاس کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے ایک شہر میں ایک پرانی گاڑی (جس کا انجن کسی اور ملک والے کبھی استعمال نہ کریں)، 8 ہزار 250 امریکی ڈالر میں فروخت ہورہی ہے جو سری لنکا میں ایک عام آدمی کی سالانہ آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔

سری لنکا کے ایک آٹو ڈیلرز نے بتایا کہ گاڑی اور گھر دونوں ہی کامیابی کی علامت سمجھے جاتے ہیں اور لوگ گاڑیوں کی دگنی قیمت ہونے کے باوجود خریدنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

 واضح رہے کورونا کی عالمی وبا نے سری لنکا کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اس کی سیاحت سمیت دیگر آمدن کے ذرائع تقریباً ختم ہوچکے ہیں جس کے باعث حکومت کی جانب سے گزشتہ سال نئی گاڑیوں سمیت مختلف چیزوں کی درآمد پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر