Advertisement
Advertisement
Advertisement

مدینہ مسجد کو شہید کرنے کے عدالتی احکامات پر سعد رضوی کا اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

مدینہ مسجد کو شہید کرنے کے عدالتی احکامات پر سعد رضوی کا اہم بیان سامنے آگیا

مدینہ مسجد کو شہید کرنے کے عدالتی احکامات پر سعد رضوی کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

کراچی میں مدینہ مسجد کو شہید کرنے کے عدالتی احکامات پر امیر تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامع مسجد مدینہ کو گرانے کے عدالتی حکم پر دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد گرانے کا حکم کوئی مسلمان کیسے برداشت کرسکتا ہے ، موجودہ حکمرانوں کے گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ چند پیسوں کے عوض قانونی ہو سکتی ہے تو مسجد کیوں نہیں؟

 سعد رضوی نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں کو اگر گراؤنڈ کی اتنی ضرورت ہے تو اپنے گھر گرا کر گراؤنڈ بنا دیں گے ، موجودہ حکمران لوگوں کی نظروں میں تو گر چکے ہیں اب دلوں سے بھی گریں گے۔

 امیر تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ حالات کی نزاکت کو سمجھے نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن مسلمانوں کی ریاست ہے ، ارباب اختیار کو معلوم نہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگر مسجد گرانے کے احکامات کو مان لیا جائے تو پھر بابری مسجد شہید کرنے والوں کا کیا قصور ہے؟

سعد رضوی نے کہا کہ حکمران کان کھول کر سن لیں مسجد کو کبھی گرانے نہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر