Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے توانائی سیکٹر میں پنجاب ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے، اختر ملک

Now Reading:

پاکستان کے توانائی سیکٹر میں پنجاب ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے، اختر ملک

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے توانائی سیکٹر میں پنجاب ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔

ڈاکٹر اختر ملک کی زیرِ صدارت توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں بینکرز اور سولر کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی، صنعتی ضروریات کے لیے سولر انرجی کے استعمال کے بارے میں تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں ایس ایم ای ہیڈ بینک الفلاح شاہد ملک، سی ای او شمس پاور عمر ملک، ڈی سی ایم لیسکو رائے مسعود سی ای او زارا سوفٹ فیصل شیخ اور سی ای او ای کیوب سید حسان شفقت اور ایم ڈی فہیم اعجاز نے شرکت کی۔

وزیر توانائی اختر ملک کا کہنا تھا کہ صنعت کے شعبے میں سولر انرجی کے فروغ سے خطیر رقم بچائی جا سکتی ہے، سٹینڈ الون سولر سولوشن وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کے توانائی سیکٹر میں پنجاب ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ توانائی پنجاب توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے، عوام کو سستی توانائی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو سہولت دینے کیلئے سولر،ہائیڈرو اور بائیو گیس کے بیشمار منصوبے لگائے ہیں، پنجاب میں عوام کو توانائی کے متبادل منصوبوں سے بڑا ریلیف مل رہا ہے۔

اختر ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام جامعات اور سرکاری محکموں کو سولر پر شفٹ کر رہے ہیں، توانائی کے متبادل ذرائع کے لیے بینک نہایت مناسب شرع پر آسان قرضہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ ہم نے روشن ڈیجیٹل پنجاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر