خیبرپختونخوا میں اومیکرون کے وار تاحال جاری ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک دن میں اومیکرون کے 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پشاور سے 45، چترال،چارسدہ، کرم سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں اومیکرون کیسز کی تعداد 353 ہوگئی ہے جبکہ یومیہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اشاریہ 5 فیصد ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 2 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اور 5 اضلاع میں 5 فیصد سے زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ پشاور میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 24، لوئر چترال میں 17، باجوڑ میں 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ نوشہرہ،خیبر، مردان میں 7، کوہاٹ میں 5 اور ہنگو میں 4 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد رپورٹ
کورونا کی پانچویں لہر،کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 40.68 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جا پہنچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے 17 مریض انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4779 کورونا کے ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 1944 مثبت آئے۔
حیدرآباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 929 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 200 مثبت آئے،کورونا سے متاثرہ 1200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کراچی میں اب تک صرف 500 کیسز کی جنیوم سیکیونسنگ کے بعد تصدیق ہوئی ہے۔
ماہرین صحت کی اپیل
ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ روزانہ رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کیسز اومیکرون کے ہیں، فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہوگی۔
ماہرین صحت نے اپیل کی ہے کہ شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوزلگوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
