Advertisement

شعیب اختر باصلاحیت پاکستانی فٹبالرز کی زندگی کو بدل دینے کے لئے پر عزم

شعیب اختر نے 20 انتہائی باصلاحیت پاکستانی فٹبال کھلاڑیوں کے لیے زندگی کو بدل دینے والے کیریئر کے مواقع کا آغاز کردیا ہے۔

اس اقدام کی شروعات گلوبل ساکر وینچرز (جی ایس وی ) نیکسٹ جنریشن ساکر ٹرائلز ،کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے تعاون سے کررہا ہے ۔

دنیا کے تیز ترین بولر ،شعیب اختر نے اپنی نگاہیں پاکستان میں فٹبال کو فاسٹ ٹریک پر آگے لے جانے کی کوششوں پر مرکوز کر دی ہیں اور اب ، شعیب اختر کے ساتھ برطانیہ اور آئرلینڈ جانے والے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

شعیب اختر،گلوبل ساکر وینچرز کے ہمراہ، پاکستان میں فٹبال کے مستقبل کوبہتر شکل دینے میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

  پاکستان میں منعقد ہونے والے اِن ٹرائلز پر جی ایس وی کثیر سرمایہ کاری کر رہاہے اور ساتھ ہی قومی سطح پر UEFA اسکاوٹنگ اسیسمنٹ بھی کر رہا ہے تاکہ پاکستان کے  10 شہروں میں واقع 11 مقامات پر ٹیلنٹ تلاش کیا جاسکے اور آئرلینڈ میں،پیشہ ورانہ فٹبال کے معاہدوں کی صورت میں،اْنھیں زندگی بدل دینے والے کیرئیرز پیش کیے جا سکیں۔

Advertisement

اس دورے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد کی جانے والی 4 ماسٹر کلاسز بھی شامل ہیں جن کا مقصد سینٹ پیٹرکس فٹبال کلب کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعے مقامی کوچنگ میں یورپی معیار کی مہارت پیدا کی جا سکے۔

 صلاحیتوں کی بنیاد پر، اِن ماسٹر کلاسز میں شرکت کے لیے 15ـ25 کوچز کا انتخاب ہوچکا ہے جنھیں فٹبال کوچنگ کے طریقہ کار  اور صلاحیتیں بہتر بنانے کے علاوہ دیگر مہارتیں بھی منتقل کی جائیں گی اور اس طرح وہ پاکستان میں سند یافتہ ٹرینـدیـٹرینر بن سکیں گے اور کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے تحت ایک پائیدار رول آؤٹ پلان دے سکیں گے۔

گلوبل ساکر وینچرز کے چیئرمین یاسر محمود نے کہا کہ فٹبال، پاکستانی کھلاڑیوں کو ترقی دینے اورانہیں مواقع فراہم کرنے کی صحیح وجوہات کی بناء پر یہاں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیجنڈری فاسٹ بولر اور دنیائے کرکٹ میں ایک جانا پہچانا نام شعیب اختر فٹبال کی ساکھ کو ہماری قوم کے ذہنوں میں سے سے پہلے لانے  کے لیے تبدیلی کا کردار ادا کرنے میں مدد کریں گے۔

گلوبل ساکر وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیب خان نے کہا کہ کھیلنا ہی کسی کھلاڑی کے لیے زندگی کمیں سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے،پاکستان میں فٹبال عوامی سطح پر بالکل ختم ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ جی ایس وی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کی نئی نسل سے تعلق رکھنے والے فٹبالرز میں امید کی ایک نئی کرن پیدا کر رہے ہیں۔

Advertisement

برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایلی سن بلیک برن نے کہا کہ فٹبال محض کھیل نہیں ہے، یہ برطانیہ میں بہت سے لوگوں کا طرز زندگی ہے اور کھیلوں سے محبت رکھنے والے ملک پاکستان میں اسے انتہائی مقبول ہوتا ہوا دیکھنا زبردست بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے خوشی ہے کہ یہاں پاکستان کے باصلاحیت اورنوجوان کھلاڑیوں کو جی ایس وی نے موقع فراہم کیا ہے کہ وہ سینٹ پیٹرکس ایتھلیٹک فٹبال کلب سے تعلق رکھنے والے  UEFA کے بہترین کوچز سے سیکھیں۔

بیلجیم سے تعلق رکھنے والے اور UEFAکے لائسنس یافتہ کوچ، کارل فرائے نے کہا کہ فٹبال کا کھیل ہر شخص کے لیے ہے اور میں ایسے ٹیلنٹ کی تلاش میں ہوں جس کی صلاحیتوں کو نکھار کر یورپ میں پیشہ ورانہ کھلاڑی کے طور پر پیش کیاجا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کی تیکنکی مہارت دیکھ کر میں بہت پرجوش ہوں کیوں کہ میں دیکھ رہاہوں کہ ٹرائل کے دوران ہر گھنٹے رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اْمور نوجوانان اور چیئرمین کامیاب جوان پروگرام  عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں کھیلوں کی بحالی کو اولین ترجیح حاصل ہے،میں پاکستان میں فٹبال کی بحالی کی کوششوں پر جی ایس وی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ جی ایس وی کے فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ مہم اور وزیر اعظم کا کامیاب جوان پروگرام مل کر مستقبل کے کامیاب جوان ہیروز تیار کریں گے جوقومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Advertisement

سینٹ پیٹرکس فٹبال کلب کے صدر گیریٹ کیلے ہار نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ وسائل اب پاکستان میں بھی استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ فٹبال روزمرہ زندگی میں اْن کے لیے متاثرکن بن سکے جو، دنیا بھر میں اور اعلیٰ ترین سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شعیب اختر کی طرح،اپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کا جنون رکھتے ہیں۔

آئی ٹیل (Itel) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرذیشان یوسف نے کہا کہ  دنیا کا انتہائی مقبول کھیل جسے تقریباً4 ارب افراد دیکھتے ہیں، پاکستان میں فٹبال میں حرارت پیدا کرنے والا ہے،یہ انتہائی قابل دید اور عالم گیر کھیل ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے جی ایس وی کے اس لیگیسی پروجیکٹ کی جو بات بہت زیادہ پرجوش بناتی ہے وہ20 کامیاب بچوں کی زندگی میں تبدیلی لانا ہے جویورپ کی جانب زندگی بدل دینے والے سفر کا آغاز کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیلنٹ کے لیے یہ ایسا موقع ہے جو زندگی میں صرف ایک مرتبہ ملتا ہے کہ وہ ترقی کریں اور پیشہ ورانہ معاہدے کریں تاکہ دنیا کا سامنا کر سکیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں،یہ کس قدر عمدہ بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح
گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
Advertisement
Next Article
Exit mobile version