Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت صحت کارڈ کے معاملے پر سنجیدہ ہے، سلیم مانڈوی والا

Now Reading:

سندھ حکومت صحت کارڈ کے معاملے پر سنجیدہ ہے، سلیم مانڈوی والا
سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحت کارڈ کے معاملے پر سنجیدہ ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا چئیرمین کمیٹی فیصل جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سلیم مانڈوی والا نے صحافیوں کی فلاح کا بل پیش کیا۔

چئیرمین کمیٹی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کہاں ہے؟ جس کے جواب میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات نے کہا کہ منسٹر صاحب وزیراعظم آفس میں ایک اہم میٹنگ میں مصروف ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل تو پہلے ہی حکومت لاچکی ہے کیا آپ کو اس بل پر کوئی اعتراض ہے؟ جس کے جواب میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ جو بل منظور ہوا اس میں کمیشن اور اس کی پاور کا ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اب کمیشن کی پاور کے حوالے سے اپنا بل متعلقہ کمیٹی میں لے کر جاؤں گا ، اگر میرا بل کمیٹی میں آگیا تو میں اپنے یہ والے بل سے دستبردار ہوجاؤں گا۔

Advertisement

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم جو بل لے کر آئے اس پر پیپلزپارٹی نے اعتراض کیا ، اگر کمیشن صحافیوں کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتا تو اس بل کا کیا فائدہ ہوگا ، اگر کمیشن کے پاس پاور نہ ہوں تو وہ صحافیوں کو کیسے تحفظ دے گا۔

چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی سہولت سندھ کے علاوہ پورے پاکستان میں جاری ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سندھ حکومت بھی صحت کارڈ کے معاملے پر سنجیدہ ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ یہ تو آپ بریکنگ نیوز دے رہے ہیں کہ حکومت سندھ صحت کارڈ کے معاملے پر سنجیدہ ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بہت جلد معاملہ سندھ اسمبلی میں لے کر آرہے ہیں جس پر فیصل جاوید نے کہا کہ اس معاملے پر وفاق آپ کو ویلکم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر