Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پاکستان اہل کشمیر کی حق خود ارادیت کیلئے پرامن جدوجہد کی قدر کرتا ہے‘

Now Reading:

’پاکستان اہل کشمیر کی حق خود ارادیت کیلئے پرامن جدوجہد کی قدر کرتا ہے‘
اسد-قیصر

اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اہل کشمیر کی حق خود ارادیت کیلئے پرامن جدوجہد کی قدر کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد قیصر نے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم حق خود ارادیت کشمیر اقوام متحدہ کو کشمیر سے متعلق اپنے وعدوں کی یاد دہانی کا دن ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کو رکوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری شہری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1949 میں آج ہی کے روز قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

آج کا دن ماننے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ مقبوضہ وادی کے بھارتی تسلط سے چھٹکارے تک کشمیری عوام اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں یوم حق خود ارادیت کے موقع پر عوامی احتجاج کو کچلنے کے لیے اہم شہروں اور قصبات قابض بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب یوم حق خود ارادیت کی مناسبت سے آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں گزشتہ 74 برسوں سے جاری ظلم و بربریت اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مذاکرے، مباحثے، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر