ٹھٹھہ میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک نیوی کے جوانوں نے 11 ماہی گیروں کی تلاش کے لئے کھلے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔
سرچ اور ریسکیو آپریشن میں 2 ہیلی کاپٹر،4 ہیوی بوٹس، 2 شپ، 200 پاک نیوی کے جوان اور تجربے کار غوطہ خور شامل ہیں۔
آپریشن پاک نیوی کے ہیلی کاپٹروں اور ہیوی بوٹس کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
7 روز کے لیے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد
کیٹی بندر میں کشتی الٹنے کے واقعے پر 7 روز کے لئے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کمشنر حیدرآباد محمد عباس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویزن کے ساحلی اضلاع ٹھٹھہ، سجاول بدین میں کھلے سمندر اور دیگر گہرے پانی کی نہروں میں مچھلی کے شکار پر 7 روز کے لئے 144 نافذ کردی گئی ہے۔
کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی اور تیزہواؤں کے باعث ساحلی علاقوں میں مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ کل پیش آیا تھا جب کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر حجامرو کریک میں ماہی گیروں کی کشتی تیزہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی، کشتی میں 16 ماہی گیر سوار تھے 5 ماہی گیر اپنی مدد اپ کے تحت تیر کےکنارے پر پہنچ گئے جبکہ 11ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
