Advertisement
Advertisement
Advertisement

پائلٹ کی حاضر دماغی، پی آئی اے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

Now Reading:

پائلٹ کی حاضر دماغی، پی آئی اے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شدید برفباری کے باعث پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا ہے۔

پی آئی اے کے کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

بوئنگ777 طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ شدید برفباری شروع ہوگئی، کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور باحفاظت طیارے کی لینڈنگ کی۔

طیارے کی لینڈنگ ہوتے ہی ٹورنٹو ایئرپورٹ اتھارٹی کے عملے نے رن وے اور اطراف کے ایریا کو ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔

خیال رہے کہ پرواز پی کے797 لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

Advertisement

پروز کو باحفاظت اتارنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایئرمارشل ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کو ستائش کی۔

سی ای او ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے رن وے پر سے فوری طور پر برف ہٹاکر طیارے کو پارک کروایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر