
محکمہ تعلیم سندھ نے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں سابق وزراء کے پاس ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے 12 گاڑیاں واپس کرنے کے لٸے چیف سیکرٹری سے مدد طلب کر لی ہے۔
چیف سیکریٹری کو سابق وزراء اور افسران کے خلاف شکایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کے پاس جی ایس ڈی 948 اور جی ایس ڈی 157 ٹویوٹا کرولا ہیں جبکہ سابق وزیر تعلیم سعید غنی نے پچیرو ایچ جی 352 واپس نہیں کی۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق اسپیشل سیکریڑی رفیعہ حلیم کے پاس جی ایس ای 617 کورولا ہے اور سابق وزیر کے اسٹاف افسر خادم لغاری کے پاس جی ایس 5733 آلٹو ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار کھوڑو کے ذاتی پی آر او اعجاز جونیجو کے پاس جی ایس ای 059 کرولا ہے۔
واضح رہے کہ اعجاز جونیجو کے لیے پیٹرول اخراجات بھی محکمہ تعلیم ادا کرتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News