
پنجاب فوڈ اتھارٹی ناقص اشیاء خورونوش استعمال کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف متحرک، متعدد ہوٹلوں پر کئی جرمانے عائد کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبے بھر میں موجود ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف حرکت میں آگئی ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کر کے بھاری مقدار میں ناقص اشیاء خوردونوش بر آمد کر لیں۔
118 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پر33 ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو جرمانے عائد کر دیئے، جبکہ 200 کلوگرام سے زائد ایکسپائرڈ اشیاء تلف کرکے 79 ریسٹورنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کی موجودگی پرکارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ مذکورہ ہوٹلوں سے غیر معیاری سٹوریج، حشرات اور گلی سڑی سبزیاں برآمد ہوئیں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں قائم ریسٹورنٹس چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، پنجاب فوڈاتھارٹی کے ریڈار پر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خوراک سے وابستہ کاروبار کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قوانین پرعمل درآمد کرنا ہر صورت لازم ہے، کھیت سے پلیٹ تک صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News