Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران میں مسافر طیارے کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

Now Reading:

ایران میں مسافر طیارے کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل
ایران

ایران

ایران میں مسافر طیارے نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فضائی کمپنی کیسپین ایئرلائن کے بوئنگ طیارہ 400-737 نے ایران کے شہر مشہد سے مقامی وقت کے مطابق 5 بجے اڑان بھری لیکن اصفہان ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے سے پہلے طیارے کے گیئر میں خرابی آنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

طیارے نے ایران کے شہر اصفہان کی ایک سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں جہاز میں بیٹھے 5 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم جہاز میں سوار 108 مسافر محفوظ رہے۔

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اس میں موجود مسافروں اور عملے کو اسی مقام پر ہنگامی طور پر ایک سلائیڈ نما سیڑھی کے ذریعے نیچے اتارا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر ایک سلائیڈ کے ذریعے نیچے اتررہے ہیں اور وہاں موجود عملے کا ایک شخص ان کی مدد کررہا ہے۔

خیال رہے گزشہ سال بھی ایک ایرانی طیارے میں فنی خرابی آنے کے باعث ایئرپورٹ سے باہر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم اس حادثے میں بھی تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے دیگر طیاروں کی طرح کیسپین ایئرلائن کے طیارے بھی پرانے ہوچکے ہیں جس کی تصدیق چند روز پہلے خود ایران کے سول ایوی ایشن کے سربراہ نے ایک بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایئربس اور اے ٹی آر طیاروں کے معاملے کو اسپیئر پارٹس کی عدم فراہمی پر عدالت لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر