سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و مرکزی سیکریٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ضمنی بجٹ سے ساڑھے تین سو ارب روپے کا بڑا جھٹکا دیا ہے۔
عبد الغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے، غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے ملک میں خود کشیاں ہورہی تھیں اب ریلیف کے بجائے ڈرون گرا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سادہ اکثریت کی بنیاد پر نہ صرف ضمنی بجٹ منظور کروایا بلکہ اسٹیٹ بینک کی قانون سازی کی گئی جو انتہائی شرمناک ہے، عمران خان کہتا رہا کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا خود کشی کر لوں گا لیکن ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا گیا ہے۔
عبد الغفور حیدری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے آزادی و خود مختاری چھن گئی اور معیشت کو عالمی اداروں کے پاس جھونک دیا جو ملکی مفاد کے لئے اچھا نہیں، کب تک مالیاتی اداروں کے سہارے چلتے رہیں گے؟
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک ایشین بینک و مالیاتی ادارے قرضے لے کر اثاثے بیچ کر ملکی معیشت کو سہارا دیتے ہیں اگر یہ بیٹھ گئی تو کبھی اٹھے گی نہیں نہ ملک چلے گا، 23 مارچ کو مہنگائی کا لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا ہوگا۔
عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی و ریلیاں ہوں گی، موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کو فروخت کر دیا ہے لیکن ہم انکی آزادی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ہم پالیسیاں قانون بناتے ہیں لیکن جب تک کسی پالیسی پر مخلصانہ عمل درآمد نہ ہو تو یہ اعلان ہی ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل پر قانون سازی و اعلانات ہوئے لیکن آج بھی کے پی فاٹا بلوچستان میں آج بھی امن نہیں ہے، آئین میں سب کچھ درج ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، کوئی ملکی بہتری کے لئے بات ہوتی تو فرضی کہانیاں نہ ہوتیں تو کیوں حمایت نہ کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ایڈہاک ازم ہی ہوسکتا کوئی نظریہ نہیں ہوتا، اب تک ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی جو عدم اعتماد کی تحریک لائیں، دیکھیں گے پیپلزپارٹی خلوص نیت سے اپوزیشن کی جانب راغب ہوگی تو حکومتی اتحادی پارٹیاں بھی شکایات کررہی ہیں۔
عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع بھی شکایتیں کررہے ہیں، ناجائز و غیر آئینی حکومت کے خلاف جدوجہد کریں گے حکومت کے خلاف پندرہ ملین مارچ کئے، آزادی مارچ میں پرامن رہے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا، راولپنڈی کی طرف لانگ مارچ لے جا سکتے ہیں۔
سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و مرکزی سیکریٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبد الغفور حیدری نے مزید کہا کہ حکومت والے ڈرامے باز ہیں، وہ لوگ ان حکومت کا پیچھا چھوڑ دیں جن کے آشیر باد سے حکومت آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
