Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیم آف دی ایئر سے بھارتی کھلاڑی آؤٹ، 3 پاکستانی شامل

Now Reading:

ٹیم آف دی ایئر سے بھارتی کھلاڑی آؤٹ، 3 پاکستانی شامل
پاکستانی

پاکستانی

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں کسی بھارتی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا تاہم اس ٹیم میں 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی انٹری ہوئی ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے وائٹ بال ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت  قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کریں گے اس کے علاوہ  فخرزمان اور شاہین آفریدی ایک روزہ ٹیم میں شامل ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کے ساتھ محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو ڈالا گیا ہے۔

کرک انفو کی جانب سے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں 2 پاکستانی، آئرلینڈ اور بنگلادیش کے 3،3 کھلاڑی جب کہ سری لنکا کے 2 اور جنوبی افریقا کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 3 پاکستانی اور 2 انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت، افغانستان، بنگلادیش، آسٹریلیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

Advertisement

ون ڈے ٹیم

ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے فرائض پاکستان کے بابراعظم کو دی گئی ہے اور فخرزمان کو بطور اوپنر ٹیم میں رکھا گیا ہے۔

اوپننگ میں فخرزمان کا ساتھ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ دیں گے اور ون ڈاؤن پوزیشن پر بابراعظم موجود ہوں گے جب کہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے جنوبی افریقا کے راسی وین ڈار ڈاسن موجود ہوں گے۔

بنگلادیش کے شکیب الحسن کو بطور آل راؤنڈر پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور بنگلادیش کے ہی مشفق الرحیم چھٹے نمبر پر آئیں گے اور وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

آئرلینڈ کے بولنگ آل راؤنڈر سیمی سنگھ اور سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کو اسپنرز کے طور پر ٹیم میں رکھا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولنگ کا شعبہ آئرلینڈ کے جوش لٹل ، سری لنکا کے داشماتھا چمیرا اور بنگلادیش مستفیض الرحمان کو دیا گیا ہے۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ٹیم

مختصر فارمیٹ کی قیادت بھی قومی ٹیم کی کپتان بابراعظم کریں گے جن کے ساتھ اوپننگ اور وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر انگلش آل راؤنڈر معین علی موجود ہیں اور چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسوئل ہوں گے اور پانچویں نمبر پر ایک بار پھر سے لیام لونگ اسٹوں کی صورت میں جارح مزاج بلے باز موجود ہیں جن کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس چھٹے نمبر پر بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے  جب کہ اسپنرز کا شعبہ دنیا کے بہترین اسپنر افغانستان کے راشد خان اور سری لنکا کے وانندو ہسارانگا سنبھالیں گے۔

فاسٹ بولنگ کے لیے پاکستان کے شاہین آفریدی ، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان اور بھارت کے ہرشل پٹیل شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر