
شراب کے زیر اثر ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف موٹروے پولیس کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے۔
آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ قومی شاہرات پر شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیورز کو چیک کیا جائے گا، شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کی اہم وجہ ہے۔
آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کو شراب نوشی کو چیک کرنے والے جدید بریتھ اینالائزر آلے فراہم کیے جارہے ہیں، پولیس شراب نوش ڈرائیورز کو بریتھ اینالائزر آلے کی مدد سے چیک کرے گی۔
آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، موٹر وے پولیس محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
واضح رہے کہ موٹروے پر خطرناک حادثات کی بڑی وجہ شراب نوشی کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News