
آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں ڈینل میڈویڈو کی جانب سے امپائر خلاف بد کلامی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار ڈینل میڈویڈو کو امپائر کو بے وقوف اور چھوٹی بلی کہنے پر 12 ہزار ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
ڈینل میڈویڈو نے سیمی فائنل میں اسٹیفانوس کے خلاف فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
آسٹریلین اوپن کی انتظامیہ نے ڈینل میڈویڈو پر امپائر کے خلاف غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر 8 ہزار ڈالرز اور امپائر کے خلاف نامناسب جملے ادا کرنے پر 4 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ڈینل میڈویڈو میچ کے دوسرے سیٹ میں ہی اپنا غصے کو قابو کرنے میں ناکام ہو چکے تھے انہیں امپائر کے فیصلوں سے اختلاف تھا۔
سیمی فائنل کے امپائر جوم کیمپسٹل اور انتظامیہ نے انہیں پیشگی وارننگ بھی دی لیکن ڈینل میڈویڈو آپے سے باہر ہو گئے، شائقین نے بھی ڈینل میڈویڈو کے اس رویئے پر غصے کا اظہار کیا۔
انتظامیہ نے ڈینل میڈویڈو کے کوچ کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ اسٹار کھلاڑی کے رویئے پر بھی کام کریں ورنہ فائنل میں ان کے لئے مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
آسٹریلین اوپن کا فائنل کل اتوار کو ڈینل میڈویڈو اور رافیل ندال کے مابین کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News