Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجہ بشارت کا انار کلی دھماکے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

Now Reading:

راجہ بشارت کا انار کلی دھماکے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

راجہ بشارت نے انار کلی دھماکے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے انارکلی دھماکے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور آئی جی پنجاب پولیس سے واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے۔

وزیر  قانون نے مصروف مارکیٹوں میں پولیس سیکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

راجہ بشارت نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیو انار کلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جب کہ گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کر رہی ہیں۔

Advertisement

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر