Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی بجٹ کی منظوری، حکومت کا دس جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

Now Reading:

منی بجٹ کی منظوری، حکومت کا دس جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

فنانس ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے معاملے پر حکومت نے دس جنوری کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امورڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس دس جنوری کی شام چار بجے بلانے کی سمری بھجوا دی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جائیگا۔

ڈاکتڑ بابراعوان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ کی فنانس ایکٹ ترمیمی بل پرتجاویز کو زیرغور لایا جائے گا۔ حکومت قوم اورعام آدمی کی بہتری کے لئے قانون سازی کا عمل رکنے نہیں دے گی۔

وزیراعظم کےمشیر برائے پارلیمانی امورنے کہا کہ اپوزیشن کو دعوت ہے کہ وہ قانون سازی میں عملی طور پر حصہ لے۔ ایوان میں نعرے بازی سے اپوزیشن قانون نہیں بنا سکتی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے مذید کہا کہ قانون سازی اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی سے نہیں رکنے دیں گے۔ قانون سازی پر مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

Advertisement

گذشتہ دنوں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہوا جس میں حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔  اس دوران  اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور ہونے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس سپلیمینٹری بل 2021 (منی بجٹ) پیش کیا  جس پر  اسپیکر اسد قیصر نے رولنگ دی کہ اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت فنانس سپلیمینٹری بل قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کو نہیں بھجوایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر