
اسد عمرکا کہنا ہےکہ مفت ہیلتھ انشورنس ایک انقلابی اقدام ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ دارالحکومت میں صحت کارڈ کے اجراء ،اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے ایک بہترین دن ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں داخل ہونے، جراحی کے طریقہ کار، مہنگے ٹیسٹ وغیرہ کے لیے ہر خاندان کے لیے 1 ملین سالانہ مفت کوریج ہوگی۔
Great day for residents of Islamabad, with the launch of sehat cards in the capital city. Rs. 1 million per annum free coverage for every family for hospitalization, surgical procedures, expensive tests etc. A truly revolutionary provision of free health insurance pic.twitter.com/LjF00fgB0c
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) January 26, 2022
اسلام آباد میں ’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘ کا اجرا
وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘ کا اجرا کردیا۔
وزیراعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کارڈ سے ایک خاندان کو10 لاکھ روپے تک کی صحت کی سہولتیں میسرہوں گی۔
صحت کارڈ کس طرح ملے گا؟
صحت کارڈ کیلئے نادرا میں رجسٹر ہونا لازم ہے۔
پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ صحت کارڈ ہر بندے کو نہیں صرف گھر کے سربراہ کو ملے گا، جس پر وہ اپنا اور اپنے بچوں کا علاج کروا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ نادرا میں رجسٹرڈ ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا، صحت کارڈ پر10 لاکھ تک علاج کی سہولت دی جارہی ہے،شہری صحت کارڈ میں اپنے اہل خانہ کا اندراج کروائیں،پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا ترجیح ہے۔
یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ کارڈ بنوانے کیلئے نادرا میں بچوں کا اندراج ہونا ضروری ہے ، نادرا میں رجسٹرڈ ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا ، صحت کارڈ کیلئے نادرا کے دفتر سے رابطہ کیا جائے ، جس کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ب فارم ضرور بنوائیں ۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ سہولت کیلئے ہم نے ایپ بنا دی ہے ، ایپ کے ذریعے تمام معلومات مل سکیں گی، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ایپ بنائی گئی ہے۔
صحت کارڈ سےکونسی بیماریوں کا علاج ہو سکتا ہے؟
صحت کارڈ کا استعمال ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا ، صحت کارڈ کے ذریعے آپ امراض قلب، ذیابیطس ، گردو ں کی بیماریاں ، سرطان ، حادثات کے دوران لگنے والی چوٹوں کا علاج ،اعصابی نظام کاعلاج ، تھیلیسیمیا ، حمل اور زچگی سمیت دیگر معاملات جن کیلئے ہسپتال میں داخل ہونا ضروری ہے ، ان تمام کا علاج کروا سکتے ہیں۔
‘صحت کارڈ کی بدولت عوام کے علاج معالجے کا خرچ اب حکومت اٹھا رہی ہے ’
ہر ضلع میں صحت کارڈ کی سہولت لےلئے ایک ڈیسک بنایا گیا ہے، پنجاب میں 31 مارچ تک صحت کارڈ ہر ضلع کو دے دیئے جائیں گے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے لیے جاری کیا جاچکا ہے، تاہم مختلف ڈویژنز میں اس کی رجسٹریشن فی الحال فعال نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News