Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، گورنر بلوچستان

Now Reading:

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔

گورنر بلوچستان نے بیوٹمز یونیورسٹی کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکا کا خوش آمدید کہتا ہوں، کوئٹہ طلبا کا ڈگریاں لینا خوش آئند ہے، بیوٹمز کے اساتذہ کے نوجوانوں کو عملی زندگی کے قابل بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میرے لئے اہم دن ہے، تمام فارغ التحصیل طلباء وطالبات انتھک محنت کی مبارکباد کے مستحق ہیں، صوبے کے ان لوگوں سے مخاطب ہو جو ملک کا مستقبل ہیں، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے والے ادارے روشن مستقبل ہیں، بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان ملک و قوم کو ترقی یافتہ بنائیں گے، والدین کی تربیت کے بعد تعلیمی ادارے ہی ہیرے تراشتے ہیں، طلبا و طالبات اپنی تحقیق سے معاشرے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونا ہے۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے تھوری کو عملی شکل دی، ماضی میں تعلیم صرف کانوکیشن تک محدود رہی، بعض اوقات بے روزگار نوجوانوں ساری زندگی روز گار کی تلاش میں رہتے ہیں، نوجوان اپنی تعلیم کو عملی شکل دے کر ملک و قوم کی خدمت کو یقینی بنائے۔

Advertisement

سید ظہور آغا نے کہا کہ بیوٹمز یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے اپنی ایجادات سے روزگار کے مواقع پید کئے، اداروں کو اصل مقصد نوجوانوں کا اپنی صلاحیتوں کو منوانا ہے، نوجوان عملی کام پر زیادہ توجہ دیں، نوجوان اپنی تعلیم کے بل بوتے پر نئی ایجادات کو سامنے لاکر غربت کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کا اصل مقصد بھی معاشرے کے کام آنا ہے، حضور ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آج بھی انسانیت کی تاریخ میں پہلا نام حضور ﷺ کا ہے، نبی پاک نے انسانیت کیلئے کام کیا۔

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے مزید کہا کہ نوجوان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو نمونہ بنائے، نوجوان آج مسلسل اور انتھک محنت کو شعار بنانے کا عہد کریں، گولڈ میڈل لینے اور ڈگریاں لینے والے انسانیت کی خدمت میں مقابلے کا رجحان برقرار رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
پاکستان میں ہر سال سگریٹ نوشی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات
جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر