Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹونگا، انٹرنیٹ کیبلز کی بحالی میں مزید چار ہفتے درکار

Now Reading:

ٹونگا، انٹرنیٹ کیبلز کی بحالی میں مزید چار ہفتے درکار

بحرالکاہل میں چند روز قبل سونامی کا سامنا کرنے والے ملک ٹونگا کے سمندر میں انٹرنیٹ کیبلز کی بحالی میں مزید چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ہفتے کے روز درجنوں جزائر پر مشتمل ٹونگا میں زیر سمندر موجود آتش فشاں کے پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی، سونامی سے زیر سمندر انٹرنیٹ کی کیبلز بھی متاثر ہوئیں تھی۔

نیوزی لینڈ کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیبلز کی بحالی میں چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کیبلز کی خرابی سے ٹونگا کا رابطہ بیرونی دنیا سے ہفتے سے منقطع ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے اور متبادل ذرائع سے سروس کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔

امریکی کیبل کمپنی سب کام کا کہنا ہے کیبلز کی مرمت کے کام میں وقت لگے گا، سب کام کو 50 ہزرا کلومیٹر کیبلز کی مرمت کا تجربہ ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے ٹونگا کیبلز کی بحالی کے لئے بحری جہاز کو روانہ کر دیا ہے۔

سب کام کمپنی کا کہنا ہے کہ زیر زمین آتش فشاں کے پھٹنے سے انٹرنیٹ کیبلز دو جگہ سے متاثر ہوئی ہے۔

ٹونگا میں کچھ غیر ملکی سفارتکاروں کے پاس سیٹیلائٹ موبائلز ہیں جو دارالحکومت میں ہیں۔ جبکہ متعدد ٹونگا شہری بیرونی دنیا سے اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ڈجی سیل نے کہا ہے کہ وقتی طور پر ملک میں 2 جی کنکشن بحال کر دیا جائے گا تاکہ شہری اپنے پیاروں کو میسجز اور وائس میسجز کر کے خیریت دریافت کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر