Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

Now Reading:

لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

صوبائی دارالحکومت لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ میں حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے جس کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ابودھابی جانے والی پرواز پی اے 430 دھند کے باعث تاخیر کا شکار جبکہ شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 721 تاخیر کا شکار جبکہ ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 منسوخ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 621 بھی تاخیر کا شکار جبکہ کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

Advertisement

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 186 منسوخ ہوگئی ہے جبکہ دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز کیو آر620 تاخیر کا شکار ہے۔

دوسری جانب لاہور موٹروے ایم1، ایم 2، ایم 4، ایم 11 شدید دھند کے باعث بند کردیئے گئے ہیں۔

 پشاور سے برہان تک اور  ٹوکھر نیاز بیگ  سے خا نقاں ڈوگراں تک دھند کے باعث موٹروے بند کردیا گیا ہے جبکہ شیر شاہ سے روہڑی  تک  اور سمبڑیال سے کالا شاہ کاکو تک بھی موٹروے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے  پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس  کا استعمال کریں۔

موٹروے  پولیس کے مطابق دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ  عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں جبکہ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر