Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں بڑی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ چھوٹی انڈسٹریز کو فروغ دینا ہوگا،عون عباس بپی

Now Reading:

پاکستان میں بڑی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ چھوٹی انڈسٹریز کو فروغ دینا ہوگا،عون عباس بپی

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہےکہ پاکستان میں بڑی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ  چھوٹی انڈسٹریز کو فروغ دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی نے سرحد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،صدر چیمبر آف کامرس عمران خان نے معاون خصوصی  سینیٹر عون عباس بپی کا استقبال کیا۔

معاون خصوصی سینیٹر عون عباس بپی نے خیبر پختونخواہ بلخوص پشاور سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری سے ملاقات کی،ملاقات میں تاجروں کے مسائل اور ای کامرس کے جانب انکے رحجان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عون عباس نے کہا کہ تاجروں کی ای کامرس کے زریعے کاروبار کرنے سے ملک میں بیرون ملک  سے زرمبادلہ پاکستان آئے گا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ملکی معیشیت کو مضبوط کرنے کے لئے تاجروں کے لئے کاروبار کو آسان بنانے کے لئے ترجیحاتی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

سینیٹر عون عباس نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ نوجوانوں اور خواتین کو ای کامرس کے زریعے مناسب  ٹریننگ دے کر خود کفیل بنایا جائے تاکہ وہ ملکی معیشیت میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فری لانسر کے حوالے سے ہیومن ریسورس فراہم کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے،پاکستان میں اس وقت 15 لاکھ سے زائد فری لانسرز کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ای کامرس کی مارکیٹ کا حجم 30 کھرب ڈالر ہے جبکہ صرف بزنس ٹو کنزیومر 5 کھرب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے،  ای کامرس کی پالیسی سے پاکستان میں 3 ہزار سے زائد مرچنٹ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

عون عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں سال ای کامرس ٹریڈ کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا،پاکستان میں ای کامرس کے زریعے 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی ۔

سینیٹر عون عباس نے کہا کہ ای کامرس پالیسی کی بدولت ایز آف دوئنگ بزنس کی وجہ سے رواں سال پاکستان میں تاریخ کی سب سے زیادہ 364 ملین ڈالر کی بیرون ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے،ملک کے دورافتادہ علاقوں میں انٹر نیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارسل کی اندورون و بیرون ملک ترسیل اور ٹریکنگ کے حوالے سے پاکستان پوسٹ اور دیگر نجی اداروں کے ساتھ ملکر مربوط نظام لارہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ای کامرس ویب پورٹل لانچ کرنے جارہے ہیں  جہاں عام شخص کے لئے ای کامرس سے متعلق تمام معلومات و سہولیات  میسر آئیں گی۔

عون عباس نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ای کامرس یونیورسٹی شروع کرنے جارہے ہیں جہاں تمام لوگوں کو آن لائن ای کامرس بزنس سے متعلق تمام کورسز مفت میسر آئیں گے۔

سینیٹر عون عباس نے مزید کہا کہ ای کامرس کی کمپنی کے رجسٹریشن کے طریقہ کار آن لائن کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر