Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیسی گھی کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانئیے جادوئی فوائد

Now Reading:

دیسی گھی کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانئیے جادوئی فوائد
دیسی گھی

دیسی گھی کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ اس کے جادوئی فوائد جاننے کے بعد آپ بھی اس کا استعمال شروع کر دینگے۔

قدیم زمانے میں دیسی گھی کااستعمال بہت زیادہ ہوا کرتاتھا لیکن وقت کے ساتھ اورمہنگائی کے دور میں دیسی گھی کی خرید لوگوں کے لئے مشکل ہوتی جارہی ہے۔

دیسی گھی کی غذائی افادیت کی بات کی جائے تو وہ کسی بھی اعتبارسے کم نہیں ہے یہاں پردیسی گھی کے چند فوائد بیان کئے گئے ہیں۔

 دیسی گھر کے فوائد

Advertisement

دیسی گھی چھوٹے بچوں کے دانت نکلتے وقت اگر مسوڑھوں پرلگادیں تو دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔

گھی میں موجود چربی پیٹ بھرنے کا احساس طویل وقت تک برقرار رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گھی میں موجود صحت بخش فیٹس پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرنے کے ساتھ نیند میں بہتری، جسمانی وزن میں کمی اور کئی بار تو کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی لاتے ہیں۔

دیسی گھی جسمانی توانائی کے لیے ایک اچھا ذریعہ ہے، اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی توانائی بحال رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

کھاناہضم کرتاہے اورنظام ہضم کوبہتر بناتاہے۔

Advertisement

دیسی گھی میں سچورٹیٹڈ فیٹ موجود ہوتا ہے جس کا استعمال معتدل مقدار میں کیا جانا چاہئے خاص طور پر اگر دل کے امراض کا سامنا ہو، مگر اس میں فیٹی ایسڈز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ میٹابولزم پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، یہ فیٹی ایسڈز دماغی افعال اور اعصابی نظام پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

زخموں کوبھرنے کی صلاحیت رکھتاہے لہٰذا چوٹ لگنے کی صورت میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔

دیسی گھی میں موجود وٹامن اور معدنیات جسم میں جذب ہوکر قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔

دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ توانائی کے نظام کو متوازن رکھنے، چربی جلاے اور وزن کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

زیادہ درجہ حرارت میں پکنے والے کھانے اگر دیسی گھی سے بنائے جائے تو ان میں پیدا ہونے والے مضر صحت اجزاء بننے کی فکر نہیں کرنا پڑتی، جبکہ تیل سے پکے پکوانوں میں ایسا نہیں ہوتا۔

دیسی گھی کا طویل المدتی استعمال نہ صرف آپ کے جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے بلکہ یہ پٹھوں کو بھی مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا شکار افراد کے لیے بھی مؤثر ہے۔

Advertisement

جدید تحقیق کے مطابق منفی جذبات ایک کیمیائی عمل کے نتیجہ میں اُمڈ آتے ہیں جو کہ جسم میں چربی جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ گھی اس کیمیائی عمل کو روکنا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر